مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) مظفرآباد کے علاقے گڑھی دوپٹہ بازار چٹھیاں کے صدر انجمن تاجران شوکت کھوکھر نے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
صدر انجمن تاجران شوکت کھوکھر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی جب تک عوامی حقوق کیلئے کھڑی تھی تب تک ہم اس کے ساتھ تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ ایل اے 44ویلی 5:احمد رضاقادری، مہرالنساء، جاوید بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور
ممبر کور کمیٹی شوکت جاوید میر سے ہمارے گہرے تعلقات تھے ۔مگر اب ایکشن کمیٹی کی ریاست دشمن سرگرمیاں سامنے آنے پر ہم کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دے سکتے ۔
آٹا ، چینی ، بجلی سبسڈی عوامی مسائل حل کیلئے پوری کشمیری قوم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ کھڑی تھی لیکن جیسے ہی یہ پٹڑھی سے اتری تو ہم نے بھی اس کا ساتھ چھوڑدیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی والے مہاجرین نشستیں ختم کر کے اپنی من مانی حکومت بنانا چاہتے تھے، راجہ شجاعت
شوکت کھوکھر کا کہنا تھا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے ہم لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست کے اندر انتشار کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔




