آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور مختلف حلقوں سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی اور ٹکٹوں کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جانب سے اہم ترین اقدامات سامنے آئے ہیں۔
انتخابی دنگل کے حوالے سے ایل اے 45 ویلی 6 کے پی کے (KPK) سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار عبد الحمید بٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی باقاعدہ طور پر داخل کر دیے ہیں۔ ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد حلقے میں جماعت اسلامی کے کارکنان متحرک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ برطانیہ کے رہنماؤں کا چوہدری مسعود خالد، راجہ علی زمان یا راجہ شعیب عابد کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ
زرداری ہاؤس میں ٹکٹ کی درخواست:
دوسری جانب، اسلام آباد کے حلقہ سات سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار چوہدری وحید الحسن نے پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی باقاعدہ درخواست زرداری ہاؤس اسلام آباد میں جمع کروا دی ہے۔ انہوں نے زرداری ہاؤس کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
چوہدری وحید الحسن نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال سے اہم ملاقات کی اور اپنی درخواست ان کے پاس جمع کروائی۔ اس اہم موقع پر چوہدری وحید الحسن کے ہمراہ سید جنید کاظمی بھی موجود تھے، جنہوں نے درخواست جمع کرانے کے اس پورے مرحلے میں شرکت کی۔
انتخابی گہما گہمی میں اضافہ:
حلقہ سات سے چوہدری وحید الحسن کی جانب سے ٹکٹ کی اس باقاعدہ درخواست کی مرکزی رہنما عامر ذیشان جرال کو حوالگی کے بعد حلقے کے سیاسی منظر نامے پر مشاورت کا عمل مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت اب موصول ہونے والی درخواستوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ’بلے کے نشان‘ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
دونوں حلقوں میں ہونے والی ان تازہ ترین انتخابی پیش رفت کے بعد آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے سیاسی گہما گہمی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور تمام جماعتیں اپنے مضبوط مخلص امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے حتمی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔




