میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کے معروف صحافی اور وی لاگر آشر علی نے عوامی ایکشن کمیٹی سے ہر قسم کی وابستگی اور حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
آشر علی جو یوٹیوب اور فیس بک پر اپنے پروگرامز اور انٹرویوز نشر کرتے ہیں نے چند روز قبل شوکت نواز میر کا ایک انٹرویو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا تھا۔
تاہم موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں انہوں نے مذکورہ انٹرویو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حذف کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان کی شاندار سفارتکاری،نئی عالمی تاریخ رقم کردی
وی لاگر آشر علی کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے موجودہ طرزِ عمل اور سرگرمیوں کے پیش نظر وہ اس کی کسی بھی قسم کی حمایت جاری نہیں رکھ سکتے۔
آشر علی نے واضح کیا کہ ریاستی استحکام، امن و امان اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے نہ صرف شوکت نواز میر کا انٹرویو ہٹا دیا بلکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر قسم کی حمایت سے بھی مکمل طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہید شبیر بلوچ کو 2 سالہ قانونی جدوجہد کے بعدبالآخر انصاف مل گیا، سرفراز بگٹی
آشر علی نے کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی صورت عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس کے حق میں کسی قسم کی مہم یا تشہیر کریں گے۔




