سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سروس معطل،دوبارہ بحال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیشنل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) کی سروس اچانک معطل ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سابق ٹوئٹر پرصارفین کو اپ لوڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔

اب سروس بحال ہو چکی ہے تاہم صارفین ابھی تک کسی باضابطہ وضاحت کے منتظر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ گیلانی پی ٹی آئی عہدیدار کو ن لیگی ٹکٹ ملنے پر برہم،قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ایکس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے معلوم ہو سکے کہ سروس میں خلل آنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو قریباً 600 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں، جو اسے عالمی سطح پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک بناتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:20 سالہ کشمیری نژاد فلک راجہ دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کی سفیر منتخب

ایکس کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خریدا تھا، اور اس کے بعد کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں۔