کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )ضلع کوٹلی کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد جمیل نے کہا ہے کہ 9جون 2026 کو میرے بھائی حافظ محمد شبیر کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے چند لوگ ورغلا کر راولا کوٹ لے کر جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کالعدم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اپنے حقوق اورآٹا، چینی اور بجلی کے سلسلے میں جو، ان کا منشور تھا اُس میں اُن کے ساتھ تھے ۔ تاہم محمد جمیل کا یہ کہنا تھا کہ اب کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے منشور سے ہٹ گئی ہے اور ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا، ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان
لہذا ہم اُن سے ہر قسم کی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہماری فیملی میں سے کوئی بھی فرد اُن کے کسی قسم کے پروپیگنڈے میں شامل نہیں ہو گا ۔ پاکستان زندہ باد ، آزاد کشمیر پائندہ باد ۔




