امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی سفارتکاری اور مذاکراتی عمل میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں نے معاہدے اور اس میں پاکستان کے کردار پر خصوصی رپورٹس اور نمایاں کوریج دی، جن میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور کاوشوں کو سراہا۔
اس حوالے سے ٹی آر ٹی ورلڈ، الجزیرہ، اے اے انٹرنیشنل اور عرب نیوز سمیت متعدد بین الاقوامی میڈیا اداروں میں خصوصی رپورٹس شائع ہوئیں، جن میں معاہدے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو نمایاں کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے بھی امریکہ ایران معاہدے اور اس میں پاکستان کے کردار کو بھرپور انداز میں کوریج دی اور اسے خطے میں سفارتی پیش رفت کے ایک اہم مرحلے کے طور پر پیش کیا۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے میں پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا، جسے اسلام آباد کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا، جبکہ اس پیش رفت کے نتیجے میں اسلام آباد کو عالمی ذرائع ابلاغ میں مثبت توجہ بھی حاصل ہوئی۔
اسلام آباد: 18 جون 2026.
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر بطور ثالث دستخط کردئے۔
اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔ pic.twitter.com/af1F81DobA
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 18, 2026
وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ اس عمل کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مواقع پر پاکستانی قیادت کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
جریدے کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات نے پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے خطے میں ایک ذمہ دار اور مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے قابلِ ذکر کوششیں کیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،
جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا بلکہ اہم عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کے تعلقات میں بھی بہتری کی راہ ہموار ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار،مزید500ایف سی اہلکارتعینات
۔پاکستان چھاگیا، تاریخی معاہدہ، وزیر اعظم ثالث ، شہباز شریف ،فیلڈ مارشل کا خصوصی شکریہ،ایرانی صدر پزشکیان (نوائے وقت)
۔تاریخی معاہدہ ،ٹرمپ ،پزشکیان کے دستخط، شہباز شریف کی بھی بطور ثالث الیکٹرانک مہرثبت(جنگ)
۔فیلڈ مارشل سید عٓاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ (نوائے وقت، جنگ، ایکسپریس)
۔آبنائے ہرمز کھل گئی، ایران نے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا :ڈی جے وینس اسرائیل پر برہم :ناکہ بندی ختم کردی ، امریکی فوج(نوائے وقت)

پاکستان، ایران کے درمیان ایل پی جی سٹوریج ، سرمایہ کاری معاہدہ تفتان پر ویزا بحال (نوائے وقت، جنگ، ایکسپریس، اوصاف)
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کے بعد بین الاقوامی سفارت کاری کے افق پر پاکستان نے اب تک کی سب سے بڑی اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے تاریخی جنگ بندی معاہدے یعنی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ (اسلام آباد میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ) پر بطور ثالث (میڈی ایٹر) باضابطہ طور پر اپنے دستخط ثبت کر دیے ہیں۔




