امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہترین شخصیت ہیں اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ان کی باہمی سمجھ بوجھ مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت وزیرِ اعظم کا مکمل احترام کرتی ہے اور دونوں کے درمیان تعاون قابلِ ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی سیون اجلاس : ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے مودی کو’’قاتل‘‘قرار دے دیا
امریکی صدر کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان یہ ہم آہنگی اور باہمی احترام ایک مثبت اور خوش آئند صورتحال ہے، جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
ایگزیوس کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل ایرانیوں کو سمجھتے تھے اور انہوں نے ایران سے معاہدہ میں بہت مددکی ہے اور انہوں نے ہی ایرانیوں کو آمادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسے لوگوں سے میری شناسائی ہوئی جنہیں پہلے نہیں جانتا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہےجس پر دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔




