جہلم ویلی،فاروق حیدر،غزالہ اشرف،شوکت جاوید میر سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی سیاسی سرگرمیاں جہلم ویلی میں تیز ہو گئیں،کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت مزید آٹھ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ کے رہائشی محمد نسیم کیانی کی اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے قومی اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی غزالہ اشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔

حلقہ چھ جہلم ویلی جبکہ شوکت جاوید میر،کامران کنول کیانی،خواجہ مسعود قادر،چوہدری وحید الحسن،سید بنیاد علی شاہ،صاحبزادہ کامران دانش اورسید غلام نبی شاہ بھی الیکشن کے میدان میں آگئے

مذکورہ امیدواروںنے حلقہ سات جہلم ویلی سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کروا دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرول74روپے ، ڈیزل 67روپے کمی کا اعلان، فائدہ قوم کو پہنچے گا، وزیراعظم شہبازشریف

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے علاوہ امیدواران اور ان کے حامیوں نے انتخابی مہم بھی شروع کردی ۔جس کے بعد جہلم ویلی بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں،