مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی ایجنڈا بے نقاب، افواج پاکستان پر بے بنیاد الزامات ، ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی خواجہ مہران کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔
راولاکوٹ میں احتجاجی جلسے سے ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی خواجہ مہران نے قومی اداروں کو بھی نہ بخشا، عوامی حقوق کی بات کرتے کرتے ریاست مخالف بیانیہ پر پہنچ گئے ،
آزادکشمیر میں بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوگیا، کالعدم ایکشن کمیٹی میں چھپے کارندے بھارتی زبان بولنے لگے ۔
،بھارت کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذریعے بغاوت پر عوام کو اُکسانے کی مذموم کوشش کرنے لگا۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران سمیت متعدد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ مہران نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کو نشانہ بنایا اور قومی اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد حکومت آزادکشمیر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی،فاروق حیدر،غزالہ اشرف،شوکت جاوید میر سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نےنو جون سے ریاست بھر میں احتجاجی ہڑتال اور مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ اور اسمبلی کے گھیرائو کی کال دی تھی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر اور محکمہ داخلہ نے اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیدیا تھا ۔
جس کے بعد سوتھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں سوشل میڈیاپڑتال کے بعد کالعدم کمیٹی کے کور ممبر خواجہ مہران ارشد ولد خواجہ ارشد ساکن ڈڈیال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خواجہ مہران نے 14جون کو دریک راولاکوٹ کے مقام پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ریاستی اداروں، سرکاری ملازمین، بالخصوصی افواج پاکستان کیخلاف ہرزا سرائی کی ۔
ذرائع کے مطابق خواجہ مہران ارشد نے ریاست جموں وکشمیر کے ملازمین کیخلاف بھی مغلظات بکے اور ریاست کیخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مشتاق خان، دیوان علی چغتائی، چوہدری رشید ،لیاقت علی اعوان سمیت درجنوں امیدوار میدان میں آگئے
ذرائع کے مطابق مذکورہ خواجہ مہران کی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف تقریر وائرل ہوئی جس میں پاک فوج کے کشمیری جوانوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے اور واپس آزادکشمیر آنے کا کہہ رہا ہے ۔
آزادکشمیر حکومت نے اس ویڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے خواجہ مہران کیخلاف دفعہ124اے کے تحت کارروائی کا حکم صادر کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس آزادکشمیر نے ملزم کیخلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔




