راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر اسمبلی الیکشن کی گہما گہمی تیز ، مختلف حلقوں سے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کردیئے ۔
ذرائع کے مطابق پونچھ ڈویژن سے ابتدائی طور پر تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانا شروع کردیئے ۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں ایل اے 21سےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عابد حسین عابد ،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ،سردار طاہر انور ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی: سفید پوش سادات کی مالی امداد، پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی کی قراردادمنظور
نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماء بلال شکیل ایڈووکیٹ،ناصر جاوید ،سردار عظیم ایڈووکیٹ ،سردار طلحہ ایڈووکیٹ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔
ذرائع کے مطابق نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماء ،محمد نصیر خان نے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے،سردارامتیاز خان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ،سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ،اور احمد صغیر خان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے کاغذات جمع کروادیئے ۔




