فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے،سردارامتیاز خان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق مشیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار امتیاز خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے۔

سردار امتیاز خان نے نارویجن نوبل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ موجودہ عالمی تناظر میں، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عالمی امن و سلامتی کو شدید خدشات سے دوچار کیا۔

سردار امیتاز کا کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں ہر وہ کوشش غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے جو تناؤ میں کمی، فریقین کے درمیان سفارتی و عملی فاصلے کم کرنے اور ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے میں معاون ثابت ہو۔

مزید یہ بھی لکھیں:آزاد کشمیر انتخابات : مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی مکمل اور حتمی فہرست جاری کر دی

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو ایک بڑے عالمی بحران، حتیٰ کہ تیسری عالمی جنگ کے خدشے سے دوچار کر دیا تھا، ایسے حالات میں ہر وہ کردار اور کوشش جو اس خطرناک سمت میں بڑھتے ہوئے حالات کو روکنے اور عالمی سطح پر جنگ کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

وہ بین الاقوامی سطح پر اعتراف کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست پیچیدہ اور کثیر الجہتی عوامل سے جڑی ہوئی ہے، تاہم وہ تمام اقدامات جو جنگ کے امکانات کو کم کرنے، خطے میں استحکام پیدا کرنے اور مکالمے کے راستے ہموار کرنے میں کردار ادا کریں بین الاقوامی سطح پر اعتراف کے مستحق ہوتے ہیں۔

نوبل امن انعام اسی جذبے اور مقصد کی علامت ہے کہ ان شخصیات کو تسلیم کیا جائے جنہوں نے انسانیت، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا : حلقہ نمبر 6 اور 7 سے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

سردار امتیاز خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں کہ ایسے تمام کرداروں اور کوششوں کو عالمی سطح پر مناسب توجہ اور اعتراف ملنا چاہیے جو ممکنہ بڑے تصادم، حتیٰ کہ عالمی جنگ کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔

انہوں نے زور دیا کہ امن کے فروغ اور عالمی استحکام کے لیے کی جانے والی ہر سنجیدہ اور مؤثر کوشش تاریخ میں ایک مثبت اور قابلِ قدر حوالہ بن کر ابھرتی ہے۔