انتخابات

آزاد کشمیراسمبلی انتخابات:شاہ غلام قادرسمیت متعدد اُمیدواروں نےگوشوارے جمع کروادئیے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں نے گوشوارے جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں ۔

33 سے زائد اُمیدواران کی جانب سے الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر میں گوشوارے جمع کروائے گے، شاہ غلام قادر نے دو انتخابی حلقوں سے گوشوارے جمع کر ائے  ۔

سابق وزیراعظم فاروق حیدر، قائمقام صدر لطیف اکبر ، نورین عارف، مرتضیٰ گیلانی نے بھی گوشوارے جمع کروا د ئیے ۔

ان کے علاوہ سابق وزیر حکومت نورین عارف، میر عتیق الرحمان، ندیم عالم اعوان سمیت 12 سے زائد اُمیدواران نے کا غذات نامزدگی بھی جمع کروا د ئیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیاگیا

الیکشن کمیشن نے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواران سے کاغذات نامزدگی 9  سے 19 جون تک تاریخ مقرر کر رکھی ہے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ترجمان نے بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن دو بجے بلایاگیا ہے، اجلاس میں موجودہ صور ت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے تائید کی کہ اس اہم پارلیمانی اجلاس میں جہاں ایک طرف انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا وہاں دوسری طرف ریاست کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین، قرارداد منظور

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اجلاس مستقبل کی سیاسی صف بندیوں اور انتخابی شفافیت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔