سردار عثمان سدوزئی کی صدر نامزدگی پر ڈاکٹر نجیب نقی کو مبارکباد پیش

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار عثمان خان سدوزئی نے خطۂ پونچھ کے معروف سیاسی شخصیت سینئر سیاستدان ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر نامزد کئے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سردار عثمان خان سدوزئی نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی خان تعلیم یافتہ، شریف النفس، دیانتدار، باوقار اور مدبر سیاسی شخصیت ہیں، جن کی نامزدگی ریاست کے لیے خوش آئند امر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری مہم :غیر ملکی دوروں ،نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد

انہوں نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اہلیانِ پونچھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے اہم ترین آئینی منصب کے لیے ایک باصلاحیت اور باکردار شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔

سردار عثمان خان سدوزئی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ریاست کو تحمل، تدبر، آئینی بالادستی اور عوامی اعتماد پر مبنی طرزِ حکمرانی کی ضرورت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بالا کوٹ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 مکان تباہ، 2بہنیں جاں بحق،تین افراد زخمی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نجیب نقی خان اپنے منصب کے تقاضے احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ریاستی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سردار عثمان خان سدوزئی نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پوری ریاست اور بالخصوص خطۂ پونچھ کے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔