مظفرآباد:قانون سازاسمبلی آزادجموں وکشمیر کا اہم اجلاس کل 16جون بروز منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا کہ ہے کہ میں صدر آزاد جموں وکشمیر، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مورخہ 16 جوان 2026 ء بروز منگل بوقت 02:00 بجے دن بمقام بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ مظفر آباد طلب کرتا ہوں۔
قانون سازاسمبلی آزادجموں وکشمیرکے اجلاس کا ایجنڈا سامنے نہیں آسکا لیکن موجودہ صورتحال میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
آزادکشمیر میں ایک طرف کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے اور دوسری طرف اس اجلاس میں معاملہ سے متعلق بحث متوقع ہے۔




