ایران نے امریکا کیساتھ امن معاہدہ پر اتفاق کی تصدیق کردی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مختلف محاذوں پر جاری جنگ اور عسکری کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان آج رات سے شروع کر دیا جائے گا جس میں لبنان سمیت دیگر محاذ بھی شامل ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آج رات سے ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکا ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے متن کو باضابطہ دستخط کے بعد جاری کیا جائے گا تاہم مفاہمی یاداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنانہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی، حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جائے گا جو 60 روز پر محیط ہوگا۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،سب کو مبارکباد،ڈونلڈ ٹرمپ