پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکا ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ طویل بات چیت کے بعدہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کو فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مسئلہ جلدحل ہو گا، وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کر ینگے ،محسن نقوی

ایکس پر ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ ہم ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہم اس ثالثی کی کوشش میں اپنے برادر ملک ریاستِ قطر کی عظیم قیادت کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جن کی حمایت سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کی دور اندیش قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس سلسلے میں بے مثال کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب جبکہ معاہدہ طے پا چکا ہے، ثالث اس ہفتے متعدد ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔ یہ ابتدائی مشاورتی نشستیں تکنیکی مذاکرات اور سرکاری تقریبِ دستخط کے لیے بنیاد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ کیخلاف جنگ کا فاتح،جلد آبنائے ہرمز کھل جائے گی،عباس عراقچی

وزیراعظم نے اپنا ٹویٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، نائب صدر جے ڈی وینس،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،اسٹیو وٹکوف،امریکی امن مشن،ایرانی صدرمسعودپزشکیان،ایرانی سپیکر ، باقر قالیباف،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔