امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدرنے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جہازانجن اسٹارٹ کریں اور اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، امریکا ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم
یاد رہےکہ گزشتہ روزاسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تھا جس کا ایران نے جواب دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ امریکا ایران میں معاہدہ نہیں ہوگا لیکن پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں سے آخر ثالثی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدہ کا اعلان وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کیا ہے جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی کی ہے۔




