اکرام اللہ

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی شہ پر ریاست مخالف بیانات دینے والے بھائی سے میرا کوئی تعلق نہیں،اکرام اللہ

اکرام اللہ، جو چکسواری، میرپور کے رہائشی ہیں، کے بھائی انعام اللہ برمنگھم (یو کے) میں مقیم ہیں اور پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں ۔

گزشتہ رات انعام اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر راولاکوٹ میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو آزاد کشمیر کی کوئی عدالت، تھانہ یا گھر محفوظ نہیں رہے گا اور سب کو آگ لگا دی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء اللہ نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

اس دھمکی آمیز بیان کے بعد اکرام اللہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بھائی کے خیالات اور طرزِ بیان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ انعام اللہ کے مؤقف کی حمایت نہیں کرتے اور اس سے خود کو الگ سمجھتے ہیں ۔

اکرام اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہر شہری کا حق ہے، تاہم تشدد، انتشار اور دہشت گردی کا راستہ کسی صورت اختیار نہیں کیا جانا چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبران کالعدم ایکشن کمیٹی ،فعال کارکنوں کیخلاف کارروائی ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اختلافات کے حل کے لیے پُرامن اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے اور ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو معاشرے میں خوف، بے چینی یا بدامنی کو فروغ دیں ۔

اکرام اللہ نے آخر میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ امن، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے  ۔