ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ چناری میں دو الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں ۔
درج مقدمات میں راجہ نثار گل ، آفتاب گل ، وقار انجم ، وحید کیانی ، خواجہ احمد مختار، محمود شاہ ، راجہ عبدالقدیر، غلام علی اور فیصل بشیر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رویوں سے مایوس نوجوانوں کی گھر واپسی کے خواہشمندہیں ، آزادکشمیرپولیس
پولیس ذرائع کے مطابق درج ایف آئی آرز میں نامزد رہنما خواجہ احمد مختار کو تھانہ چناری پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری مقدمات میں نامزدگی کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے گڑتھامہ کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حمزہ کیانی ، حماد کیانی ، احتشام کیانی اور فرحان کیانی کو بھی گرفتار کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبران کالعدم ایکشن کمیٹی ،فعال کارکنوں کیخلاف کارروائی ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے پولیس تحویل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کامزید کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی اور مقدمات میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، پولیس کی فلیگ مارچ پارٹی پرکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ، 30 سے زیادہ کلاشنکوف کی 7.62 ایم ایم کی گولیاں اے پی سی کو جا لگیں
تاہم سرکاری سطح پر مقدمات کی مکمل تفصیلات اور الزامات کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔




