اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ممبران کالعدم ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر، خواجہ مہران،سردار عمر نذیر کشمیری،سردار امان سمیت کارکنوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاستی رٹ قائم کرینگے، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے،پھر بات کی جائے گی ،فیصل ممتاز راٹھور
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں گے، ان افراد کی مختلف شہروں میں جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔
5 جون 2026 کو آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کور کمیٹی اور فعال کارکنوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر مسائل کا حل مذاکرات ،ایران ،امریکہ معاہدہ اسرائیل کی شکست کا باعث بنے گا،خواجہ آصف
اس سے قبل آزادکشمیر میں کام کرنیوالی جموں کشمیر ایکشن کمیٹی، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے مختلف تنظیمیں فرسٹ شیڈول میں شامل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ ریاستی رٹ قائم کرنے کے ذمہ دار ہیں اگر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی باز نہیں آتی تو پھر ریاست اپنا قانونی راستہ اپنائے گی۔
فیصل ممتاز راٹھور نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں ،خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا غیرسنجیدگی اورانتہائی نامناسب ہے ، خواتین اور بچوں کو تحفظ ریاست دے گی ۔




