آزادکشمیر مسائل کا حل مذاکرات ،ایران ،امریکہ معاہدہ اسرائیل کی شکست کا باعث بنے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف نے سینئر صحافی شیراز گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں کشیدہ صورتحال پر افسوس ہے ، مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکلے گا۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جلد امن کی صورتحال نکلنے کا امکان ہے، مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جنگیں یا کشت و خون مسائل کا حل نہیں ہوتے ۔قانون فطرت ہے امن نے قائم ہونا ہوتا ہے اور بات چیت سے قائم ہونا ہے

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا معاہدے میں پاکستان کے کردار کو دنیامان رہی ہے ، کہا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کو اسلام آباد پیکٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
مزیدیہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام،آزادکشمیر بھر میں کاروبار زندگی رواں دواں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کسی ملک کی ایسی مثال نہیں ملتی جس نے اتنی بڑی تباہی اور جنگ رکوائی ہو، پاکستان نے مستقل مزاجی کے ساتھ مذاکرات کروائے،فریقین کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ فریقین کے درمیان گفتگو منقطع نہ ہو۔

خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ طویل مذاکرات ہوئے جن میں مشکلات زیادہ تھیں، مختلف اوقات میں اسرائیل نے منفی اور تباہ کن کردار ادا کیا،لبنان میں بے گناہ بچوں اور شہریوں کو شہید کیا۔ سعودی عرب نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:500 رائفل مین کی حقیقت اور پرامن احتجاج کا دعویٰ کالعدم کمیٹی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،طلال چوہدری

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی کوشش تھی کہ تنازع جاری رہے ، خلیجی ملکوں نے بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔خطے میں امن اور اسرائیل کی شکستکیلئے یہ معاہدہ اہم کردار ادا کرے گا۔