سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ، بھاری ٹیکس لگا دیا گیا

اسلام آباد:حکومت نے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز ، ایکس اکاونٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے کمائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کمائی کرنے والوں کو اب ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونی والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے،فنانس بل میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت نئے سیکشن 154B کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے پر یواے ای سے 3500پاکستانی ڈی پورٹ

یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام سے ہونی والی کمائی پر اب ٹیکس کٹوتی ہوگی،ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدن بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے۔

تمام بینکنگ اور نان بینکنگ مالیاتی ادارے سوشل میڈیا کی رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے،ڈیجیٹل کنٹینٹ کریٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات اور بینکنگ چینلز کے ذریعے آنے والی تمام رقوم پر ٹیکس کٹے گا،آن لائن پیمنٹ سروس پرووائیڈرز اور ڈیجیٹل فنانشل پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والی رقم پر بھی ٹیکس کٹوتی کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیر ملکی سوشل میڈیا کی حمایت، ریاست مخالف عزائم بے نقاب

پاکستان کے رہائشی افراد کے لیے یہ ٹیکس کم از کم ٹیکس شمار ہوگا،پاکستان سے باہر رہنے والے غیر رہائشی افراد کے لیے یہ ٹیکس فائنل ٹیکس تصور ہوگا،ایف بی آر اس قانون پر عملدرآمد اور رپورٹنگ کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط نوٹیفائی کرے گا۔