وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے لہٰذا ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت سازی ونمبر گیم، رانا ثنااللہ نے بڑا دعویٰ کردیا
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔
ادھروزیر اعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل آ گیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی سپیکرکا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دیا جائیگا۔
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن،پیپلزپارٹی کے سب سے زیادہ ووٹ، آزادامیدواروں کا دوسرانمبر
قبل ازیں پارلیمانی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جائے اور میں آپ کے ساتھ بینچز پر بیٹھ کر تالیاں بجاوں؟
انہوں نے کہا تھا کہ عوام کے حقِ رائے دہی اور انتخابی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔




