گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 22 ہزار 617 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی کو صرف 1261ووٹ ملے ہیں۔
الیکشن کمیشن اور میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 55ہزار620 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدواروں کا پلڑا بھی بھاری رہا اور انہوں نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 47ہزار749ووٹ اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی پی، ن لیگ کا اتحاد، نمبر گیم بھی سامنے آگئی
مسلم لیگ ن 1 لاکھ 16ہزار529 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو 40ہزار203 ووٹ ملے، مجلس وحدت مسلمین نے 22 ہزار61ووٹ حاصل کیے ، اسلامی تحریک پاکستان کو 21 ہزار362ووٹ ملے۔
جے یو آئی (ف )کے حصے میں 11 ہزار408ووٹ آئے اور عوامی ورکرز پارٹی نے 3819 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کوصرف 1261 ووٹ ملے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نے 1038 ووٹ حاصل کیے۔انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر چھوٹی جماعتوں میں پاکستان نظریاتی پارٹی نے 790 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں 261 ووٹ آئے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو 134 ووٹ ملے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 53 ووٹ حاصل کرسکی، پاکستان عوامی تحریک کو 22 ووٹ اور تحریک تحفظ پاکستان کو محض 7 ووٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات متنازع بن گئے؟ جے یو آئی (ف) نے انتخابی شفافیت پر سنگین سوال اٹھا دیا
ان غیر حتمی نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ رہا ہے اور اب حکومت سازی کے لیے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے دوحلقوں میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت کی تھی جبکہ 4حلقوں میں امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔




