اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام ، میٹا فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کام کرنا چھوڑ گئے ۔
پاکستان میں ساڑھے چھ بجے اچانک فیس بک نے کام کرنا چھوڑ دیا، ساتھ ہی انسٹا گرام پر بھی پوسٹیں آنا اور اپ لوڈ ہونا بند ہوگئیں۔لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
مزید یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں و پنشن میں7فیصد اضافہ، انکم ٹیکس میں ریلیف کا اعلان
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔انسٹاگرام پر بھی پوسٹنگ کا معاملہ بھی سامنے آگیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شیخ عمران25کروڑ کا فراڈ کرکے برطانیہ بھاگ گیا، بھانجے محمد اشرف کے ہوشرباء انکشاف
سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چند ماہ پہلے ایسے ہی ہوا تھا ۔فیس بک کی بندش کے حوالے سے تین لاکھ جب کہ انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے چالیس ہزار رپورٹس ڈاؤن ڈیٹیکٹر کو موصول ہوئے۔
دوسری جانب میٹا کے ترجمان اینڈی سٹون کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ صارفین کو ہماری سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔‘




