تنخواہوں و پنشن میں7فیصد اضافہ، انکم ٹیکس میں‌ ریلیف کا اعلان

وفاقی حکومت نے آج وفاقی بجٹ 2026-27 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ، وفاقی بجٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں‌ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہا ہوں۔

بھارتی جارحیت کا پاکستانی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑجواب دیا، بنیان مرصوص کی کامیابی ہماری تاریخ کاروشن باب ہے بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پرفخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری میں وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، مضبوط دفاع معاشی قوت بننے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف، مضبوط معیشت ،ترقی کی جانب اہم قدم

پاکستان کا امیج آج ایسا ہےکہ دنیا بھر میں اس کی آوازسنی جاتی ہے، مضبوط دفاع ہماری معاشی ترقی کےلیے اہم ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدہ اہم ہے آج دنیا پاکستان کی دفاعی قوت کی معترف ہے ۔مضبوط دفاع ہماری سالمیت کیلئےاہم اورمعاشی ترقی کیلئےبھی اہم ہے۔

تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا گھر اسکیم

آئندہ مالی سال میں وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم کیلیے 71 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔

کم از کم تنخواہ میں اضافہ

بجٹ 2026-27 میں مزدور کی کم از کم تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 3 سے 4 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف

وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں انکم ٹیکس میں تنخواہ دار طبقے کیلیے 4 سلیب میں ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئندہ مالی سال سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 23 سے 20 فیصد کی جا رہی ہے، جبکہ 32 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 30 سے 25 فیصد کی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 41 لاکھ سے 56 لاکھ سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 35 سے 29 فیصد کی جا رہی ہے، سالانہ 56 سے 70 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 35 سے 32 فیصد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے پر عائد کیے گئے سر چارج ختم کر رہے ہیں۔

جائیداد کی خریداری پر فائلر کے لیے ٹیکس کم

جائیداد کی خریداری پر فائلر کے لیے ٹیکس 2.5 سے کم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی فروخت پر فائلر کے لیے ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ سے 25 کروڑ تک آمدنی پر سپر ٹیسک مکمل ختم کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں برآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 2 سے کم کرکے 1.2 فیصد کردی گئی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ کی آمدنی پر ایف ٹی آر کی رعایت جون 2029 تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دفاعی بجٹ

وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں دفاع کیلیے تاریخی رقم مختص کر دیدفاعی شعبے کیلیے 3 ہزار ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، خطے کی غیر یقینی صورتحال اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا۔

ٹیکس چوری پر جرمانوں میں اضافہ

ٹیکس چوری اور بے قاعدگی پکڑے جانے پر جرمانے کی شرح بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیکس چوری، بے قاعدگی پر جرمانوں کی شرح 7سال سے یکساں تھی۔