شیخ عمران25کروڑ کا فراڈ کرکے برطانیہ بھاگ گیا، بھانجے محمد اشرف کے ہوشرباء انکشاف

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)شیخ عمران نے حالیہ دنوں برطانیہ میں ایک تقریر کے دوران آئی جی آزاد کشمیر، متعدد سرکاری افسران، رینجرز اہلکاروں اور آزاد کشمیر کے 53 منتخب اراکین کے خلاف انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔

انہوں نے مبینہ طور پر ان افراد کو نشانہ بنانے والوں کیلئے مالی انعامات سرکی قیمت رکھنے کا بھی اعلان کیا۔اس کے بعد ان کے بھانجے، محمد اشرف جو میرپور، آزاد کشمیر میں ان کے کاروباری شراکت دار بھی ہیں، نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

محمد اشرف اورشیخ عمران رائل انٹرپرائزز کے کاروباری شراکت دار ہیں، اور شیخ عمران 2024 میں رائل انٹرپرائزز سے وابستہ کاروباری معاملات کے دوران انہیں اعتماد میں لیے بغیر متعدد افراد سے تقریباً 20 سے 25 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے بعد برطانیہ بھاگ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر کی کتابوں کی دکان پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا چھاپہ،غیر اخلاقی اور پاکستان مخالف کتابچے اور مواد برآمد، دکان سیل

محمد اشرف کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ پہنچنے کے بعد شیخ عمران نے خود کو عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک کر لیا اور تنظیم کے نام پر بیرونِ ملک مقیم افراد سے مالی معاونت حاصل کی، اس رقم کاکُچھ حصہ مجھے میرپور بھیجا گیا۔

جہاں بعض میرے ذاتی جاننے والےافراد کو کُچھ رقوم دے کر ان کے مطالبات یا اعتراضات کو میں نے دبانے کی کوشش کی تاکہ سابقہ مالی معاملات کے اثرات کم کیے جا سکیں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد سے پولیس، رینجر اور سیکیورٹی اداروں کے تازہ دم دستے راو لاکوٹ بھیجنے کی تیاری

محمد اشرف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شیخ عمران عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ایسا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، تاکہ وہ برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے اپنے مؤقف کو مضبوط بنا سکیں۔

اپنے بیان میں محمد اشرف نے کہا کہ اگرچہ شیخ عمران ان کے قریبی رشتہ دار ہیں، تاہم ان کے بقول ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ اس سے ملک اور ریاست کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔