مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم جوائنٹ ایکش کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کا پاکستان مخالف ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا، کتابوں کی دکان میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور غیر اخلاقی مواد برآمد ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس و سیکیورٹی اداروں نے شوکت نوازکی کتابوں کی دکان پر چھاپے کے دوران غیر اخلاقی اورپاکستان مخالف کتابچے و مواد برآمد کر لیے گئے ۔ پولیس نے شوکت نواز کی دکان سیل کردی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اس سے قبل کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، حکومت آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں: شوکت نواز میر اور اس کا ٹولہ ایکسپوز ہوچکا،بھارتی ایماء پر ریاست مخالف مہم چلا رہا ہے ،عبدالحمید لون
شوکت نواز میر اور خواجہ مہران پر تقاریر، تحریروں اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے ، ایس ایس پی مظفرآباد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
دوسری جانب ڈڈیال پولیس نے مبینہ طور پر احتجاج میں شامل افراد کے خلاف بڑ ی کارروائی کرتے ہوئے مہران خواجہ اور ناظم کشمیری سمیت متعدد نامزد اور ایک ہزار سے زیادہ نامعلوم افراد کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیںشوکت نواز میربھارتی ایجنڈے پرعمل پیرا،مقامی کشمیری سازش کا حصہ نہ بنیں،سلیمان صدیق
درج ایف آئی آر کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور بغاوت سمیت متعدد دفعات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف ویڈیوز اور دستاویزی شواہد کی مدد سے دیگر ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، اور جیسے جیسے شناخت ہوتی جائے گی، مزید نام بھی اس میں شامل کیے جاسکتے ہیں ۔



