مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیری رہنما محمد سلیمان صدیق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آج اس شہ رگ پر شوکت نواز میر جیسے نام نہاد لیڈر شپ نے خود اپنا پاؤں رکھ دیا ۔
سلیمان صدیق کا کہنا تھا کہ شوکت نواز میر کا مطالبہ کسی کشمیری رہنما کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ بھارت کے اس ایجنڈے کی تکمیل کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ کشمیر کا مقدمہ بھارت کے حق میں کرنے کی شازش کے سوا کچھ نہیں نظرآتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر پر جھوٹ کا بازار گرم ،بھارت سے تیار کردہ واٹس ایپ میسجز کاسلسلہ تیز
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آئے کشمیریوں کو اگر پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا جائے اور ان کو کشمیریوں کے اس حق سے محروم کر دیا جائے جس کی بنیاد پر کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو تحریک آزادی کیخلاف بڑی سازش کے مترادف ہے ۔
شوکت نواز میر کا یہ مطالبہ کہ ان کشمیریوں کی نمائندگی کو کشمیر کی اسمبلی سے ختم کرو یہ کسی کشمیری کا مطالبہ نہیں ہو سکتا بلکہ یہ مطالبہ کسی بھارت نواز شخص کی آواز ہو سکتی ہے جو کشمیر کے تنازعے کو بھارت کے حق میں دستبردار کروانا چاہتا ہے۔
جب سے پاکستان کا وجود قائم ہوا اس وقت سے اس متنازعہ تنازعے کی بنیاد رکھ دی گئی تھی تا کہ دونوں ممالک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اس تنازعے کی بنیاد پر ہمیشہ دستو گریبان رہے اور علاقے میں مستقل امن کبھی بھی قائم نہ ہو سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،5 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ومواصلاتی آلات برآمد
کشمیری رہنما محمد سلیمان صدیق کا کہنا تھا رطانوی حکومت کی اس شرمناک اور مجرمانہ حرکت کی بنیاد پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تین جنگیں بھی ہو چکی ہیں اور پاکستان اور بھارت اسی بنیاد پر اپنے تمام وسائل اسلحہ وبارود کی خرید داری پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔
انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کشمیریوں کو اس سازش کا حصہ نہیں بننا چاہئے شوکت نواز میر اس وقت بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے اور اسی بنیاد پر حکومت پاکستان کو مسلسل بلیک میل کر رہا ہے ۔




