سنگین مقدمات بحال ،فسادی سیاست کرنیوالے گروہ کیلئے تمام رعایتیں ختم

آزاد کشمیر میں نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران سنگین جرائم کے تمام مقدمات بحال ہو گئے ہیں۔

حقوق کی آڑ میں فساد، نفرت اور انتشار کا کھیل کھیلنے والے گروہ کے لئے اب تک دی جا رہی تمام رعایتیں ختم کر دی گئیں۔

مظفر آباد میں آزاد کشمیر حکومت نے نام نہاد احتجاج کے دوران سنگین جرائم کے مقدمات سے متعلق اب تک دی جا رہی تمام رعایتیں ختم کر دیں۔ 177 ایف آئی آریں واپس لینے کا بھی فیصلہ بھی منسوخ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس سسٹم پیپراور کیش لس بنانے کا اعلان

اب یہ تمام مقدمات جنہیں واپس لیا گیا تھا، بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔کر لیا گیا۔

آزادکشمیر حکومت کے ترجمان کے مطابق چار اکتوبر 2025 کے معاہدے میں عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے سنگین مقدمات سمیت تمام مسائل کوحل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وائس چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون کا آزادکشمیر کی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹرینز کو خط ارسال

سڑکوں پر آ کر احتجاج، دباؤ اور انتشار پیدا کرنا اس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے ختم کئے گئے مقدمات معاہدے کے مطابق ہی دوبارہ بحال کر دیئے گئے۔