سرینگر کے نوجوان کی آزادکشمیر کے عوام سے اپیل

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

سرینگر کے شہری نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمان: امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر سمندر میں کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہے

مقبوضہ کشمیر کے شہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر آئے روز ظلم کیا جاتا ہے ، ہمیں اُٹھا کر غائب کر دیا جاتا ہے ، ہمارے پاس کوئی آزادی نہیں ہے۔

ہمیں پتہ چلا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات خراب ہیں۔ میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ آپس میں نہ لڑیں۔ جیسے آپ لوگوں کے پاس آزادی ہے ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،5 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ومواصلاتی آلات برآمد

ادھر تو قابض فوج نے ہمارا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ ہم تو اس انتظار میں ہیں کہ آپ لوگ ہماری مدد کو آئیں گے۔آپ لوگ تو اپنے ہی گھر کو جلانے لگے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو بارہ نشستوں کے خاتمے کے معاملے پر کال کا اعلان کررکھا ہے جس کے باعث آزادکشمیر میں کافی افراتفری کی صورتحال ہوچکی ہے ۔