آزاد حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر میں اعلیٰ انتظامی افسران، سیکریٹریز اور ڈی سیز کی تبدیلیوں کے بعد اب پولیس افسران اور ایس پیز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ آزاد حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ آزاد جموں و کشمیر نے انتظامی مفاد کے پیشِ نظر ان تبادلوں اور تعیّناتیوں کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت آزاد کشمیر کی مختلف اضلاع اور پولیس شعبہ جات میں تعینات 9 اعلیٰ افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔
پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں کی مکمل تفصیلات:
نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کے تبادلے اور نئی تعیّناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں:
مسٹر محمد امین: سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع بھمبر کو تبدیل کر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع نیلم تعینات کیا گیا ہے۔
خواجہ محمد صدیق: سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع سدھنوتی کو تبدیل کر کے AIGP جنرل سیکورٹی مرکزی دفتر پولیس تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر محمد بشیر: سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع حویلی کو تبدیل کر کے AIGP کرائمز برانچ مظفرآباد تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین میر کیس: ہائی کورٹ کا ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
راجہ ندیم عارف: سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع نیلم کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع بھمبر (بجائے مسٹر محمد امین) تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر مجتبیٰ صلاح الدین آتا: سپرنٹنڈنٹ پولیس/AIGP کرائمز برانچ مظفرآباد کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی چیف سیکورٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
خواجہ عبدالقیوم: سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ٹریفک کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع حویلی (بجائے مسٹر محمد بشیر) تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر توقیر عباسی: سپرنٹنڈنٹ پولیس حال ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکل پونچھ کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ٹریفک (بجائے خواجہ عبدالقیوم) تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر ظہور احمد: سپرنٹنڈنٹ پولیس حال چیف سیکورٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس/ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکل پونچھ (بجائے مسٹر توقیر عباسی) تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر اشتیاق احمد گیلانی: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ضلع مظفرآباد کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ضلع سدھنوتی (بجائے خواجہ محمد صدیق) تعینات کیا گیا ہے۔
یہ باضابطہ نوٹیفکیشن مظفرآباد سے سیکشن آفیسر سروسز (جریدہ) زاہد مقبول اعوان کے دستخط سے مورخہ 28 اکتوبر 2026ء کو جاری کیا گیا ہے۔




