آزاد حکومت ریاست آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ صحت عامہ میں عارضی اور ایڈہاک تقرریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ حکم نامے کے مطابق ایک اور عارضی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسٹر جنید احمد میر ولد محمد مظلوم میر (ساکنہ مظفرآباد تحصیل و ضلع مظفرآباد) کو بطور (ایڈہاک) اٹینڈنٹ در سکیل 2-B معہ مروجہ الاؤنسز بخلاف خالی آسامئی اٹینڈنٹ ضلع مظفرآباد مقرر کر کے BHU لوئر چھتر مظفرآباد تعینات کرتے ہوئے تا حکمِ ثانی دفتر ہذا میں فائِز کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈہاک ریگولرائزیشن ایکٹ ، ہائی کورٹ کا فریقین سے جواب طلب
تقرری کے لیے طے شدہ شرائط و ضوابط:
دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس عارضی تقرری کے حوالے سے مندرجہ ذیل اہم شرائط و ضوابط واضح کیے گئے ہیں:
مدتِ تقرری: یہ تقرری ابتدائی طور پر چھ ماہ کے عرصے کے لیے مؤثر ہوگی۔
توسیع کا امکان: کام و کارکردگی تسلی بخش پائے جانے کی صورت میں اس مدت میں قابلِ توسیع ہوگی۔
منسوخی کی شرط: کام و کارکردگی غیر تسلی بخش پائے جانے کی صورت میں یہ تقرری منسوخ کر دی جائے گی۔
آسامی کی اشہار: آسامی کے مشتہر ہونے کی صورت میں یہ انتظام و انضمام خود بخود ختم تصور ہوگا۔
تنخواہ کا استحقاق: مذکورہ ملازم تاریخِ حاضری سے تنخواہ لینے کا حقدار ہوگا۔
ریکارڈ کی فراہمی: مذکور جملہ کوائف دفتر ہذا کو بغرضِ تکمیلِ ریکارڈ فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔
باضابطہ حکم نامہ مورخہ 26 اکتوبر 2026ء کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد (ڈاکٹر عالمشمشاد چوہدری) کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہےجس کی نقل جناب ناظم اعلیٰ حسابات آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد، محاسب دفتر ہذا، انچارج BHU لوئر چھتر مظفرآباد، مسٹر جنید احمد میر (ایڈہاک) اٹینڈنٹ اور ماسٹر فائل کو باضابطہ اطلاع و تعمیل کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔




