فیصل گیلانی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرُتشدد حملوں کی مذمت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال :پلندری سے نوجوان کا کشمیری نوجوانوں کے نام اہم پیغام

ویڈیو بیان میں سید فیصل گیلانی نے کہا ہم پہلے دن سے عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا ایکٹیو کردار ادا کرتے رہے ہیں کیونکہ ہم آٹا، بجلی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے تھے، ان میں سے بہت سے چیزیں ہمیں ملیں۔

انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں راولا کوٹ میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

فیصل گیلانی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے، جے اے اے سی کی پرتشدد کارروائیوں سےلاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو مکتوب، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کیلئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ بنے تھے، بدقسمتی سے جے اے اے سی اپنے اصل راستے سے بھٹک گئی۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہم پہلے دن سے عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا ایکٹیو کردار ادا کرتے رہے ہیں کیونکہ ہم آٹا، بجلی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے تھے، ان میں سے بہت سے چیزیں ہمیں ملیں۔