بطور شہری ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پرامن رہیں: ماجد حسین اعوان

معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماجد حسین اعوان ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مکمل امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بطور شہری ہماری یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر حال میں پرامن رہیں۔

ماجد حسین اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں، اور اس امن کو قائم رکھنا خطے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہماری یہ بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ریاست کے امن کا ہر ممکن خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مجموعی صورتحال پرامن،عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے موجودہ صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی قسم کا خون خرابہ اور انارکی (بدامنی) کسی بھی اسٹیک ہولڈر کے مفاد میں نہیں ہے۔