آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن:درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن مظفرآباد نے مختلف اسامیوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں باقاعدہ توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات اور امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف روزنامہ جات میں شائع کیے جانے والے اشتہار کے تحت درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ پہلے 10 جون 2026 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، خطے میں مسلسل انٹرنیٹ بندش کے باعث ہزاروں امیدواروں کو آن لائن فارم جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس پر کمیشن نے ہمدردانہ غور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو ناخوش؛ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اہم اجلاس طلب

آن لائن اپلائی کا طریقہ کار:

پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت اب امیدواران کی سہولت کے لیے آخری تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے مورخہ 20 جون 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تمام خواہشمند اور اہل امیدواران اب مقررہ نئی تاریخ تک پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ (www.ajkpsc.gov.pk) پر وزٹ کر کے حسبِ ضابطہ اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے آسانی سے جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون اور ویڈیوز بنانے پر مکمل پابندی