راولاکوٹ کے علاقے کھائیگہ میں فائرنگ تبادلہ میں ایک شہری جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبرعمر نذیر کشمیری اوران کے ساتھیوں کو ناکے پر روکا گیا جس پر عمر نذیر کشمیری اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف سرگرمیاں، عوامی ایکشن کمیٹی پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد
آزادکشمیر پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ رات پونے 12 بجے پیش آیا جب مشتبہ گاڑی کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی ۔پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے۔
اس سے قبل عمر نذیر کشمیری کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن ذرائع کے مطابق عمر نذیر کشمیری بالکل ٹھیک ہیں اور روپوش ہو گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحیقات شروع کردی گئی اور ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔




