ریاست مخالف سرگرمیاں، عوامی ایکشن کمیٹی پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)قائم مقام صدر ریاست جموں وکشمیر لطیف اکبر کی منظوری کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی پرہمیشہ کیلئے پابندی عائد کردی ۔

محکمہ داخلہ آزاد جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی دونوں کے نام فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی دہشتگردی،اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، ریاست کے امن و سلامتی کیلئے نقصان دہ طریقے سے کام کر رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف سرگرمیاں، عوامی ایکشن کمیٹی پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ عوامی ایکشن کمیٹی ریاست میں انتشار پیدا کرنے ، معاشرے میں فساد پھیلانے اور عوام میں اضطرابی صورتحال پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے سیکشن 12 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر، آزاد جموں و کشمیر نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کی بے وفائی، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ مزمل خان پیپلز پارٹی چھوڑ گئے

جنہیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی اے) وغیرہ کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ 2014، مذکورہ ایکٹ کے مقصد کیلئے ممنوعہ تنظیم کے طور پر اسے بین کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔