آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے ہرادیا، 232 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم 190 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا کر گرین شرٹس کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سیریز، آسٹریلیا کو بڑا دھچکا،مچل مارش انجری کا شکار
شاداب خان کے 71 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکے، غازی غوری 37 اور عرفات منہاس 33 رنز بناسکے، معاذ صداقت صفر، عبدالصمد 2، صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا 7، شاہین آفریدی 11 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو شارٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشا نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں:میں رضوان بھائی کا متبادل نہیں، نوجوان وکٹ کیپر غازی غوری کھل کر بول پڑے
الیکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، میتھیو شارٹ کو 15 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا، مارنس لبوشین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



