آزادکشمیر الیکشن کا شیڈول4 جون سے قبل جاری کرینگے، چیف الیکشن کمشنرغلام مصطفیٰ مغل

لندن (خصوصی رپورٹ )چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر )غلام مصطفی مُغل نے سینئر صحافی ابرار قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ4 جونُ سے قبل الیکشن شیڈول جاری کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول 45 دن پہلے جاری کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہےاس اسمبلی کی مدت 4اگست کو ختم ہو رہی ہےہمارا کام الیکشن شیڈول جاری کرنا اور ووٹر لسٹیں مرتب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن بر وقت نہ ہوئے تو یہ غیر آئینی عمل ہو گا اور ایمرجنسی کا نفاذ بھی ممکن ہے۔یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کروائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی محبت میں مبتلا کشمیری نوجوان ایل او سی پار کرگیا

رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی مغل نے گورکھ دھندا پروگرام کے میزبان ابرار قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی مدت 4 اگست کو ختم ہو جائے گی۔

اسمبلی میعاد ختم ہونے سے 45 دن پہلے الیکشن شیڈول جاری کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اس لحاظ سے ہم 4 جون سے قبل الیکشن شیڈول 2026 جاری کر دیں گے۔

ووٹر فہرستوں کے معاملے پر ابرار قریشی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ووٹر فہرستیں غلط بنی تھی تاہم انھیں درست کر لیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنشنرز ایسوسی ایشن کا حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارا کام الیکشن شیڈول جاری کرنا اور ووٹر فہرستیں مرتب کرنا ہے جو ہم بروقت کریں گے تاھم یہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھتے ہوئے ریاست میں انتخابات کو یقینی بنائیں۔

انتخابات بروقت نہ ہونے کی صورت میں کیا ہو سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کا نفاذ ممکن ہےاور اگر انتخابات میں کسی بھی وجہ سے تاخیر ہوئی تو یہ غیر آئینی عمل تصور کیا جائے گا ۔۔

اس کے نتیجے میں یہ حکومت وزیراعظم،صدر اور وزراء اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر نے نئی ووٹر فہرستوں کے تحت جموں اور ویلی کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے

اور اب نئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 ووٹس جموں کل ووٹس 404,948ویلی کل ووٹس 33,597کل ووٹس سال 2026. 438545کل اضافہ ووٹس 33511 شامل ہوئے ہیں۔