آزاد کشمیر حکومت کا عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے 26 مئی 2026 سے تین روزہ سرکاری تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: عید الاضحیٰ کے لیے قصابوں کی اجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ریاست بھر میں یہ سرکاری چھٹیاں 26، 27 اور 28 مئی کو ہوں گی۔ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر 33سال بعد خانہ کعبہ پر حیران کن منظر کی پیشگوئی