صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ کا کوئٹہ ٹرین سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ناپاک اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ میں معصوم شہریوں کو اپنی بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب عید کی چھٹیوں پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے مسافروں، خواتین اور بچوں سے بھری ٹرین پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، ٹرین سانحہ: انسانیت، روایات ، قومی اقدار پر حملہ ، خون رائیگاں نہیں جائے گا، نوابزادہ جمال رئیسانی
مینا مجید بلوچ کا کہنا تھا کہ اس خونریزی میں بلوچستان کے عام اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی معصوم شہری اس درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
عید کی خوشیوں کے موقع پر عورتوں اور بچوں کا خون بہا کر بھارت اور اس کے پراکسی بلوچ دہشتگرد ایک بار پھر اپنے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں۔
آج ایک بار پھر ناپاک اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ میں معصوم شہریوں کو اپنی بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ چمن پھاٹک کے قریب عید کی چھٹیوں پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے مسافروں، خواتین اور بچوں سے بھری ٹرین پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔
اس خونریزی میں بلوچستان کے…— Meena Majeed Baloch, MPA (@Meena_Majeed) May 24, 2026
دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہوں۔
چمن پھاٹک کے قریب عید کی خوشیوں کے موقع پر ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، مسافروں سے بھری ٹرین کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے اور فائرنگ کے اس دلخراش واقعے میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے جبکہ جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کا منظر دیکھنے میں آیا،
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دشمن کو پاکستان کا ابھرتا ہواعالمی قد،امن کی کوششیں ہضم نہ ہوسکیں،چمن دھماکہ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ
مینا مجید بلوچ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید جیسے خوشی کے موقع پر اس طرح کی خونریزی نے پورے پاکستان کو سوگوار کر دیا ۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔




