اسلام آباد (کشمیر انگلش) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں مظلوم عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے APHC-AJK کے رہنما الطاف احمد بھٹ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ، جن کا گزشتہ ماہ سری نگر، IIOJK میں انتقال ہو گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حل نہ ہونے والا مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے لیے بے پناہ مصائب کا باعث بنا ہے جس سے لاتعداد خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں اور غم اور خوشی کے لمحات ایک ساتھ بانٹنے سے محروم ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ زمینی حقائق عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے کیلئےکافی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کشمیر کی جنت نظیر وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں امن اور معمول کا کوئی وجود نہیں ہے ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل سے جڑا ہوا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی آمد،فیصل ممتاز راٹھور کا جیب سے فنڈز دینے کا اعلان
دورے کے اختتام پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔




