رفیق بٹ

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : محمد رفیق بٹ

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل )وائس چیئرمین یونین کونسل لیپہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد رفیق بٹ نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ نمبر 7 لیپہ ویلی سے مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ چوہدری رشید کو ہی ملے گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات سامنے آ رہے ہیں ۔ نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں وائس چیئرمین یوسی لیپہ اورلیگی رہنما رفیق بٹ نے  کہا ہے کہ حلقہ نمبر 7  سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چوہدری رشید کوکنفرم ملنے کا امکان ہے ۔

 محمد رفیق بٹ نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ ن ایک مضبوط اور عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ نمبر 7 لیپہ ویلی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑونگا، علی قمر زمان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو بہت کم فنڈز جاری کیے گئے، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ہیں ۔

 ان کا کہنا تھا کہ  آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا اور ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے ۔

رفیق بٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے گزشتہ ادوار حکومت میں ہمیشہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہانہ زندگی چھوڑ کر وادیٔ لیپا کے پہاڑوں میں آنے والے سید باسط علی کا منشور سامنے آگیا

انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ حلقہ سات لیپہ ویلی کے عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیںاور آئندہ عام انتخابات میں ووٹ اور سپورٹ ضرور کریں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں اس وقت ن لیگ کیلئے فضا ساز گار ہے ۔