مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ وادی کوٹلہ جھینگ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے شمولیتی پروگرام میں متعدد سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر درجنوں افراد پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔
حلقہ میں محترمہ نورین عارف سابق وزیر کا تگڑا سیاسی وارسامنے آگیا ،جھینگ پہنچنے پر ن لیگ کی قیادت کا شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وسطی باغ، مشتاق منہاس کی بڑی کامیابی، سابق امیدوار اسمبلی مسعود حیات ن لیگ میں شامل
پروگرام میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے شرکت اس پروگرام میں سابق وزیر حکومت و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر اُمیدوار اسمبلی محترمہ نورین عارف ، ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن راجہ میر زمان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن انجینئر راجہ فراز عارف ، ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن سید امداد ہمدانی ، میر فرید چیئرمین یوسی مچھیارہ ، راجہ عمران خان چیئرمین یوسی سرلی سچہ، سینئر رہنما مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ محمد الطاف راجپوت، راجہ منظور ممبر لوکل کونسل ، راجہ آفتاب گل سینئر نائب صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ ، سینئر رہنما راجہ صادق، یوتھ رہنما سید شیراز کاظمی سمت دیگر نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا بھمبر میں پاور شو،سابق صدر راجہ ذوالقرنین، راجہ علی ذوالقرنین شامل، بڑا دعویٰ کردیا
اس شمولیتی میں وارڈ جھینگ زیریں و بالا سے بڑی تعداد لوگوں نے دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر محترمہ نورین عارف اور انجینئر راجہ فراز عارف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ ہم تمام نئے شامل ہونے والے افراد کو تہہ دل سے ویلکم کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پاکستان مخالف جذبات ، انتشار کے پیچھے انوارالحق اور اس کی کابینہ ہے، نورین عارف




