لاہور ( کشمیر ڈیجیتل) پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری سطح پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 26 مئی سے 29 مئی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سپورٹس بورڈ کے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کروائیں، عاصم اعوان
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ ان چار دنوں کے دوران صوبے بھر میں سرکاری امور معطل رہیں گے۔ جبکہ میونسپل کاررپوریشن کے ملازمین الائشیں اٹھانے کیلئے موجود ہونگے ۔
شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سفری اور انتظامی سہولت فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ہیلتھ ایمرجنسی : پاکستانی ایئرپورٹس پر ایبولا وائرس کی اسکریننگ سخت
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہاں بھی منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے شہریوں کو عید کی تیاریوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہتر موقع ملے گا۔
حکام کے مطابق عید کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




