آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات آج ہونے جا رہے ہیں۔ اسمبلی کے ارکان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
8 مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 10 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ان مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5، علما و مشائخ کی ایک، ٹیکنوکریٹ کی ایک اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک نشست شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی نئی اسمبلی آج حلف اٹھائے گی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا
اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل شروع،دوپہر 2 بجے نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ!! pic.twitter.com/nj1xZS9E8X
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) August 24, 2026




