مسلح افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکہ جنگ بندی معاہدے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ فیلڈ امارشل عاصم منیر گزشتہ روزپاکستانی ثالثی آگے بڑھانے کیلئے تہران پہنچے تھے ۔
تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی ، صدر مسعود پیزشکیان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کے ساتھ الگ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کی اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی کشیدگی کے خاتمےکیلئے حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مختصر اور انتہائی مؤثر دورہ ایران مکمل ہوگیا۔۔
اس دوران ان کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں جو 8 اپریل کو جنگ بندی کے بعد خطے میں بدستور موجود کشیدگی کے پیش نظر تناؤ میں کمی لانے اور تعمیری مذاکرات کے لیے جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر چھاپہ، شہداور اپیل سائڈ رونیگر کی بھاری کھیپ ضبط
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر، اسپیکر اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

ایران کے دورہ کے بعد شیڈول کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر عوامی جمہوریہ چین کے دورہ پر تہران سے روانہ ہوگئے ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
مزید بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں گفتگو کے دوران خطے میں امن کے فروغ، استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مشاورتی عمل کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ان ملاقاتوں نے ثالثی کے عمل کے حوالے سے معنی خیز کردار ادا کیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھرپور گفتگو کے نتیجے میں حتمی سمجھوتے کے لیے حوصہ افرا پیش رفت سامنے آئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : 6ارب 60کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہائیکورٹ میں چیلنج،فریقین کو نوٹس جاری
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نےخطے کی مجموعی صورتحال،امن و استحکام اورسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کےسلسلےمیں تہران پہنچے تھے۔
فیلڈ مارشل کادورہ ایسےوقت میں ہوا ہےجب امریکی جنگ بندی کی تجاویزپر ایران اپنا ردِعمل دینےکےقریب ہے۔وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




