مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم فیصل راٹھور کا دورہ گڑھی دوپٹہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں سیاسی ماحول گرما گیا۔مسلم لیگ ن کا صفایا ۔
متعدد شخصیات کا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں حوصلہ افزا ہیں،آئی ایس پی آر
نئے شامل ہونے والوں میں امتیاز عثمانی، اعجاز عثمانی، ضیاض عثمانی، فہیم عثمانی، شیراز عثمانی، ابوزر عثمانی، جعفر عثمانی، منیر احمد ستی، ڈاکٹر ملک آفتاب احمد، عبدالرشید اعوان، جہانگیر اعوان (سابق امیدوار مسلم کانفرنس)، ادیب بشیر، عدیل اخوانی، صدیق اعوان (ریٹائرڈ انسپکٹر زراعت)، غلام نبی لون، تاج دین، سدھیر جگوال، امتیاز ہاشمی اور منگو خان شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:سیاسی جماعتوں کی وال چاکنگ پر مکمل پابندی ،بھاری جرمانہ ، قید کا عندیہ
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر صحت سید بازل علی نقوی کا مقامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسے حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کی اہم پیش رفت قرار دیا۔
گڑھی دوپٹہ میں سینکڑوں افراد دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وزیراعظم نے ہار پہنا کر پارٹی میں ویلکم کیا۔
انھوں نے کہا کہ مظفرآباد سے میرا تعلق ایک وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے نہیں بلکہ میرے والد کی مظفرآباد سے محبت تھی ان کے قائم کیے گئے محبت کے رشتے ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔
پیپلز پارٹی شہیدوں،غازوں اور عام ادمی کی جماعت ہے یہ سیاسی ورکر کی عزت اور قدر کرنے والی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ خوبی ہے کہ یہاں پر لیڈر اور کارکن سب برابر ہیں۔
آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پھر طاقت ور ہوکر اقتدار میں آئے گی اور بازل نقوی صاحب دوبارہ اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔




