نوازشریف اور مریم نواز کی عید کے فوری بعد مظفرآباد آمد، تیاریاں شروع

مظفرآباد: قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مظفرآباد آزاد کشمیر کے دورہ کی ایک بار پھر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، ن لیگی ذرائع کے مطابق عید کے فوری بعد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف مظفرآباد کا دورہ اور جلسہ سے خطاب کرینگے۔

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی جانب سے گزشتہ روز مظفرآباد میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میںٹکٹس کے امیدواروں سمیت عہدیداروں نے شرکت کی لیکن مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کی جانب سے دورہ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن،ن لیگ کے 30حلقوں کے ٹکٹس فائنل،امیدوا تیاری کریں،راناثنا

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا دورہ آزادکشمیر اس سے قبل 3بار ملتوی ہوچکا ہے ، آخری بار پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مظفرآباد بلایا گیا تھا لیکن بعد میں یہ اجلاس لاہور بلا لیا گیا تھا۔

مظفرآباد میں ہونیوالے اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر، بیرسٹر افتخار گیلانی اور دیگر رہنمائوں کی شرکت۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر انجینئر راجہ فراز عارف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور انشاءاللہ آئندہ بھی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے پارٹی عہددران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔‎

انہوں نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کارکردگی اور عوامی خدمت سے کیا جائے گا۔‎

اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن،ن لیگ کے 30حلقوں کے ٹکٹس فائنل،امیدوا تیاری کریں،راناثنا

پارٹی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی اور خطے میں ترقی کے نئے باب رقم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز شریف کی آمد پر مظفرآباد میں بھرپور پاور شو کیا جائیگا،